Saturday 14 January 2012

ARIFA KARIM


دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر سولہ برس تھی۔
ارفع کریم سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھیں جہاں انہوں نے سنیچر کی رات آخری سانسیں لیں۔
ارفع کریم رندھاوا نے نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا امتخان پاس کرکے ایک تہلکہ مچایا دیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکہ بلایا اور ملاقات کی۔
گزشتہ ماہ بائیس دسمبر کو ارفع کریم کو لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہ کومے میں رہیں۔
ارفع نے اے لیولز لاہور گریمر سکول سے کیا۔ انہوں نے کئی انعامات حاصل کیے۔
سنہ دو ہزار پانچ میں ان کو فاطمہ جناح گولڈ میڈل دیا گیا اور اس کے علاوہ ان کو سلام پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا۔
حکومت پاکستان کی طرف سے ارفع کریم رندھاوا کو حسن کارکردگی کا صدارتی ایواڈ بھی دیا گیا۔
ان کو نومبر دو ہزار چھ میں مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر دوبارہ مدعو کیا گیا۔
ارفع کریم کی نماز جنازہ اتوار کی صبح لاہور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد فیصل آباد میں تدفین ہوگی

0 comments:

Post a Comment